بلوچستان میں 52 فیصدسے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہےلیکن بدقسمتی سےصوبائی حکومت کے پاس اس کے حل کے لیے کوئی جامع منصوبہ نہیں ہے۔

بلوچستان میں غربت کی سب سے بڑی وجہ بے روزگاری اور تعلیم کی کمی ہے،سرکاری ونجی ملازمتیں نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگارنوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ حکومت کے پاس غربت کے خاتمے کے لیے دلاسوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں غربت زیادہ ہوتی ہے ،وہاں جرائم جنم لیتے ہیں، صوبے کو بےامنی اور جرائم کی دلدل سے نکالنے کا واحد حل غربت کا خاتمہ ہے۔








