counter easy hit

بنگلادیش میں عدلیہ حکومت تنازع،چیف جسٹس چھٹی پر چلے گئے

بنگلادیش میں عدلیہ حکومت تنازع میں شدت آ گئی ہے اور چیف جسٹس چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ نے نااہلی اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پرججوں کو ہٹانے کی ترمیم منظور کی تھی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔

The judiciary government dispute in Bangladesh, Chief Justice went on leaveبنگلہ دیش کے پہلے ہندوچیف جسٹس سریندر کمار سنہا نے گذشتہ روز ایک ماہ کی رخصت پر ڈھاکا سے آسٹریلیا روانہ ہوتے ہوئے ملکی عدلیہ کی آزادی سے متعلق گہرے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملکی چیف جسٹس کی آسٹریلیا روانگی کے وقت ڈھاکہ میں یہ افواہیں مسلسل گردش کر رہی تھیں کہ انہیں مبینہ طور پر حکومت کی طرف سے دباؤ ڈال کر یہ رخصت لینے پر مجبور کیا گیا۔ اس مبینہ دباؤ کی وجہ چیف جسٹس سنہا کا سنایا جانے والا وہ تاریخی عدالتی فیصلہ بنا، جو ڈھاکا حکومت کی خواہشات کے برعکس تھا۔ جسٹس سنہا کی سربراہی میں ڈھاکا میں ملکی سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے بنگلہ دیشی پارلیمان کے یہ اختیارات ختم کر دیے تھے کہ یہ قانون ساز ادارہ ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ کے ارکان کو ان کے عہدوں سے ہٹا سکتا ہے۔