ابو ظبی: معمولی ہدف پہاڑ بن جانے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ حارث سہیل اور سرفراز احمد کی بیٹنگ کے دوران ہی مثبت رویہ نظر آیا، دیگر بیٹسمین زیادہ دباؤ کا شکار ہوتے ہوئے وکٹیں گنواتے رہے، کوئی مزاحمت کرتے ہوئے رنز نہ بنائے تو رنگنا ہیراتھ جیسے تجربہ کاربولر کو حاوی ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔ بیٹنگ آرڈر تبدیل کیے جانے سے کارکردگی متاثر ہونے کے سوال پر آرتھر نے کہا کہ ٹیم میں موجود بہترین بیٹسمینوں کو ہی نمبر 3اور 4بھیجا جاتا ہے،اظہر علی اور اسد شفیق کو اوپر کھلانا ہی مناسب ہے تاکہ بابر اعظم اور حارث سہیل جیسے بیٹسمین کسی اضافی دباؤ کا شکار ہوئے بغیر اپنی کارکردگی میں استحکام لا سکیں۔انھوں نے کہا کہ یاسر نے اپنی فٹنس اور فارم دونوں ثابت کردی،انھوں نے80کے قریب اوورز کیے، وہ دنیا کے نمبر ون اسپنر ہیں۔








