ممبئی: بالی ووڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان اپنی نیلی آنکھوں کے باعث پورے بھارتمیں مشہور ہے تاہم اب ایک اور اسٹار کڈ اپنی نیلی آنکھوں کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

تصویرمیں آرو کا چہرہ اسکارف سے ڈھکا ہوا ہے اور صرف ان کی نیلی آنکھیں نظر آرہی ہیں سوشل میڈیا پر آرو کی آنکھوں کو سیف اور کرینہ کے بیٹے تیمور کی نیلی آنکھوں سے مشابہ قرار دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اکشے کمارا کثرسوشل میڈیا پر آروکی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتےہوئے اسے مارشل آرٹ میں بیلک بیلٹ جیتنے پر مبارکباد دی تھی، جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی آرو کی تصویر بے حد مقبول ہوئی تھی۔









