نیویارک میں موجود پاکستان کے ایک نجی بینک پر 62 کروڑ 96 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

Fine at Pakistan’s private bank in USA
نیویارک میں پاکستانی بینک برانچ پر ڈپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز نے کمپلائنس پروگرام کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا۔ جرمانے کی زد میں آنے والے نجی بینک نے جرمانے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جرمانہ عائد ہونے کے بعد پاکستانی نجی بینک نے نیویارک برانچ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ بینک نے جرمانے کے فیصلے پر نظرثانی کے لئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو اپیل بھی کردی۔








