counter easy hit

بھارت میں کشیدہ حالات کے پیش نظر دوستی بس سروس آج بھی معطل

بھارتی ریاست ہریانہ میں کشیدہ حالات کے باعث دوستی بس سروس آج بھی معطل ہے۔

Beyond the tense situation in India, the friendship bus service even today suspended

Beyond the tense situation in India, the friendship bus service even today suspended

بھارت میں سکھوں کے روحانی پیشوا گورو گرمیت سنگھ کی گرفتاری کے بعد ریاست ہریانہ میں کشیدہ حالات کے پیش نظر بھارت کی درخواست میں معطل کی گئی دوستی بس سروس آج بھی نہیں چلے گی۔ دوستی بس حکام کے مطابق نئی دلی بس سروس بھارتی درخواست پر 25 اگست کو معطل کی گئی تھی اور آج بھی بس نہیں چلے گی۔ دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سمجھوتا ایکسپریس سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔ سمجھوتا ایکسپریس لاہور سے 40 مسافروں کو لے کر واہگہ بارڈر روانہ ہوئی جو بھارت کے علاقے اٹاری تک جاتی ہے۔ خیال رہے کہ گورو گرمیت سنگھ کو دو خواتین کو زیادتی کا نشانے بنانے کے مقدمے میں آج سزا سنائی جائی گی جس کے پیش نظر کشیدگی کا خدشہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website