yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نواز شریف کی نظرثانی درخواست دو روز میں دائر کرنیکا امکان

MH Kazmi August 8, 2017 1 min read
Nawaz Sharif's revision request possible to file in two days
Share this:

اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست آئندہ 2 روز میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

Nawaz Sharif's revision request possible to file in two days
Nawaz Sharif’s revision request possible to file in two days

باو ثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کی طرف سے پاناما پیپرزکیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اورامکان ہے کہ سپریم کورٹ میںکل بدھ یا جمعرات کو دائر کردی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ نظر ثانی درخواست میں28 جولائی کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل کیا گیا اور نیب کو حکم دیا گیا کہ نواز شریف، انکے بچوں، داماد، وزیرخزانہ سمیت دیگر لوگوں کیخلاف ریفرنس دائرکیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق نظرثانی درخواست میں نواز شریف کی نااہلیت اورریفرنسزکی نگرانی کے فیصلے کے علاوہ احتساب عدالت کو ایک مقرر مدت کے اندر فیصلہ صادرکرنے کی پابندی کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔نظرثانی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے مروجہ قوانین کو نظراندازکرتے ہوئے ایک لغت (بلیک لا ڈکشنری) کی مبہم تعریف کو بنیاد بنا کر ایک رکن قومی اسمبلی کو نااہل کیا جو ملک کے وزیراعظم بھی تھے حالانکہ اثاثوں کے حوالے سے ٹیکس قوانین بالکل واضح ہیں۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ اگر جے آئی ٹی کے دعوے کو مان بھی لیا جائے تو پھر بھی اس تنخواہ کو اثاثہ نہیںکہا جا سکتا جو منتقل نہ ہوئی ہو۔ سپریم کورٹ نے خود اپنے فیصلوں میں کہا ہے کہ غیر متنازعہ حقائق کی موجودگی میں آئین کے آرٹیکل184(3) کا اختیار استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن زیر غور مقدمے میں حقائق متنازع تھے لیکن اس کے باجود سپریم کورٹ نے حتمی فیصلہ سنادیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اپیل کی عدالت ہے نگرانی کی عدالت نہیں،نیب ریفرنسز میں سپریم کورٹ کی براہ راست نگرانی سے احتساب عدالت آزادانہ کام نہیں کرسکے گی۔ درخواست میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ تنازعات کے فیصلے کرنے کا آخری فورم ہے، اگرکسی فریق کے ساتھ کسی مجاز فورم پر ناانصافی ہو تو سپریم کورٹ ان فیصلوں کیخلاف اپیل میں دادرسی کرے گی لیکن اگرکسی متاثرہ فریق کیخلاف ابتدائی فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا ہو تو دادرسی کیسے ہوگی؟۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے بھی عدالتی فیصلے کو رواں ہفتے میں چیلنج کیے جانے کاامکان ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Pentagon threatens to trade drones
Previous Post پینٹاگون نے تجارتی ڈرونز کو خطرہ قرار دیا
Next Post نواز شریف کی کل لاہور روانگی، سیکیورٹی اداروں کا کلیئرنس سے انکار
Nawaz Sharif's departure to Lahore tomorrow, the security forces deny clearance

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.