لندن: سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا نے چھکا لگاکر اسٹینڈ میں بیٹھے ہوئے شائق کا موبائل فون توڑ ڈالا.

Sangakara broke the cell phone of fan sitting in the stand by hit the six
یہ واقعہ گزشتہ دنوں سرے اور مڈل سیکس کے درمیان منعقدہ انگلش ٹی 20 میچ میں پیش آیا۔ اپنی 40 ویں سالگرہ سے 2 دنوں کی دوری پر موجود سنگاکارا نے اس مقابلے میں سرے کیلیے 70 رنز بنائے تھے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور3 چھکے شامل رہے، ایک چھکے پر اسٹینڈز میں بیٹھے شائق نے کیچ تھامنا چاہا تاہم اس کی قیمت موبائل فون کی تباہی سے بھرنا پڑگئی، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھی۔








