کراچی کے علاقے کریم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں اور ڈیزل اسمگلرز سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Karachi: 1 person injured from firing in different incidents, 7 suspects arrested
کراچی کے علاقے کریم آبادپل کےقریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کراچی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر پکڑ لیا جس میں ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو بھی گرفتارکرکے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کردیا، ٹینکر میں تقریباً چار ہزار ایرانی ڈیزل موجو دتھا۔ جیکسن پولیس نے دو کارروائیوں میں دو منشیات فروشوںکو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان راشد علی ولد گل نزید اور محمد عامر ولد عمران کے قبضے سے دو کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ حب ریورروڈ پر بھی کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوںکو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن عابد علی بلوچ کے مطابق کٹی پہاڑی کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔








