راولپنڈی: سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان نے اپنی صفائی کے بیانات پیر کو ریکارڈ کرا دیے۔

Records statements of all the accused of the Benazir murder case, ordering the final discussion from August 21
بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان ڈی آئی جی سعود عزیز،ایس پی خرم شہزاد،اعتزاز شاہ،شیر زمان، رفاقت، حسنین اور عبدالرشید نے اپنی صفائی کے بیانات پیر کو ریکارڈکرا دیے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے مقدمے کی سماعت موسم گرما کی چھٹیوں کے باعث 21 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سے مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے فریقین کو آئندہ تاریخ سے حتمی بحث شروع کرنے کے احکام بھی دیے ہیں۔








