counter easy hit

گلف اسٹیل مل کا مالک نہیں ہوں، نواز شریف

اسلام آباد:  وزیراعظم نواز شریف نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلف اسٹیل مل قرضہ لے کر قائم کی گئی۔

I am not the owner of Gulf Steel Mill, Nawaz Sharif

I am not the owner of Gulf Steel Mill, Nawaz Sharif

جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں گلف اسٹیل مل فروخت کے معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتا کیونکہ یہ چیزیں میرے والد کو اچھی طرح معلوم تھیں میں صرف یہ جانتا ہوں کہ یہ کاروبار پاکستان سے باہر قائم کرنے کے حوالے سے ہے۔ میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ الثانی فیملی کو گلف سٹیل مل فروخت کے بعد منتقل کی گئی۔ میں نہ تو گلف اسٹیل مل کے معاملات میں دلچسپی لیتا ہوں اور نہ ہی اس کا مالک ہوں میں کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو چلانے میں شامل نہیں رہا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے پارلیمنٹ اور جے آئی ٹی میں گلف سٹیل مل کے حوالے سے دیے گئے بیان میں کافی تضاد ہے۔ نواز شریف کی گلف اسٹیل مل کو 9ملین ڈالر یا 33.37ملین روپے میں فروخت کرنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website