کراچی میں شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب سپر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

Karachi: The fire in the supermarket was controlled
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سپر مارکیٹ کے جنریٹر روم میں لگی تھی جس پر قابو پانے کے لیے تین فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے اور ابھی اسٹور میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔








