چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والے کرکٹر محمد حفیظ اور جنید خان وطن واپس پہنچ گئے۔

Mohammad Hafeez and Junaid Khan returned home
محمد حفیظ آج صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے تو ان کے اہل خانہ استقبال کے لیے موجود تھے۔بعدازاں گھر پہنچنےپر محمد حفیظ کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔ اس موقع پرحفیظ کا کہنا تھا کہ قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں ،کھلاڑیوں نے امید سےزیادہ اچھی پرفارمنس دی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے میچ میں بہت اچھا پرفارم کیاجبکہ فائنل میں قومی ٹیم نے بہت اچھا کھیلی ،کھیل کو صرف کھیل کی حد تک لیا جانا چاہئے۔ محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف فائنل میچ میں دھواں دھار اور ناقابل شکست اننگز کھیل کر 57 رنز جوڑے تھے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان غیر ملکی ایئر لائن کی پروازای کے 612 سے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچے۔ بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے، اسے کھیل ہی رہنےدیاجائے،پی سی بی نےبھارت کو پہلے بھی سیریزکی دعوت دی تھی لیکن وہ نہیں کھیلے۔ ان کی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔








