پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے ٹیومر کا شکار پاکستانی بچے علی حسن کی مالی امداد کرنے کا اعلان کردیا۔

Boxer Amir Khan announced funding for sick Pakistani Ali Hassan
سماجی رابطہ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ علی حسن کی زندگی بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ 7 سالہ پاکستانی بچہ علی حسن آنکھ کے مہلک ٹیومر میں مبتلا ہے جو تیزی سے پھیل کر بچے کی ناک اور منہ کو بھی متاثر کررہا ہے۔ عامر خان نے علی حسن کے والد محمد منشا کو یقین دلایا ہے کہ نہ صرف علاج کے بہتر مواقع ڈھونڈنے میں بلکہ علاج کا پورا خرچا اٹھانے میں ان کی فلاحی تنظیم بھرپور تعاون کرے گی۔








