سعودی عرب کے تاریخی دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

Saudi Arab visit, Trump will participate in the 3 meetings
عرب ٹی وی کے مطابق ٹرمپ کے دورے کا سلوگن “ہم مل کر کامیاب ہوں گے” رکھا گیا ہے جس کے دوران عالمی امن، اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت تعمیری سیاسی اور ثقافتی تعاون اور دہشت گردی وانتہاپسندی کے خلاف مشترکہ محاذ کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
دو روزہ تاریخی دورے کے موقع صدر ٹرمپ کا پہلا اجلاس سعودی قیادت کے ساتھ ہوگا جس میں دونوں ملکوں کے مابین اربوں ڈالرز کے معاہدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کا دوسرا اجلاس خلیجی ممالک کے سربراہان اور رہنماؤں کے ساتھ ہوگا جبکہ اتوار کو عرب و مسلم ممالک کے ساتھ “عرب اسلامی امریکی سمٹ” میں شرکت کریں گے۔








