اسپین کے رافیل نڈال اٹالین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں شکست کھا گئے۔نڈال کو آسٹریا کے ڈومینک تھیام نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

Beat Nadal Italian Open quarter-final
روم میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ آسٹریا کے ڈومینک تھیام سے تھا۔ تھیام نے سابق ورلڈ نمبر ون کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6 3-سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
دوسرے میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر ڈیوررو نے کروشیا کے مائی لوس رونک کو 6-7 اور 1-6 سے ہراکر لاسٹ فور میں جگہ بنالی۔ اس سے قبل امریکا کے جان ایزنر کروشیا کے ماین سلچ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہلے سے اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔








