کراچی: عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر مودی حکومت کی درخواست کی سماعت آج ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہو گی۔

Kulbhushan case: The hearing will today in international court
وفاقی حکومت کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا موقف پیش کرنے کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عالمی عدالت انصاف میں پیش ہوں گے۔ وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام کو توقع ہے کہ پاکستانی موقف کو سننے کے بعد عالمی عدالت انصاف بھارتی درخواست کو خارج ، مسترد یا ناقابل سماعت قرار دے سکتی ہے۔








