خانیوال: کیکری اسٹاپ کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔

CTD operation in Khanewal, 4 terrorists killed
سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کیکری اسٹاپ کے قریب کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت عثمان بسرا اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ دیگر دو کی لاشوں کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 10 کلو بارود، 2 ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا جب کہ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔








