سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکمران مرغی اور انڈوں سے لے کر بجلی تک کا کاروبار کررہے ہیں۔

Leaders are carrying Business from poultry, eggs to electricity, Zardari
مالا کنڈ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے تمام وسائل پر ایک ہی خاندان کا قبضہ ہے، ایک سیاست دان خود کو پٹھان کہتا ہے لیکن وہ جعلی پٹھان ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ سوات میں پاکستان کا پرچم پیپلز پارٹی نے لہرایا، سوات کے لوگوں نے امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں، سوات میں امن قائم کرنا شہید بی بی کا خواب تھا، خیبرپختونخواسمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔








