counter easy hit

کراچی: اردو بازار مقابلہ، دو دہشت گردوں کی شناخت

کراچی کے علاقے اردو بازار میں رینجرز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے 2 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ایک دہشت گرد کانام نعیم اچکزئی ہے جبکہ دوسرےدہشت گرد کی شناخت حمید کے نام سے ہوئی ہے۔

Karachi: Urdu Bazar competition, two terrorists identified

Karachi: Urdu Bazar competition, two terrorists identified

نعیم اچکزئی کا تعلق پشین سے تھا اور ٹیکسی چلاتا تھا، حمید فلیٹ میں بیوی اور 3 ماہ کی بچی کے ساتھ رہائش پذیر تھا، چار زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ٹیکسی بھی تحویل میں لے لی گئی ہےجس کا نمبر پی ایچ 2487 ہے۔ دوسری جانب پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ اُردو بازار مقابلے میں ہلاک 5 نامعلوم افرادکی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئی ہیں جن میں 35 سے45 سال کی عمرکے3مرد شامل ہیں۔

پولیس سرجن کے مطابق 35 سالہ خاتون اور2سے3ماہ کی بچی بھی ہلاک افراد میں شامل ہے، زخمی رینجرز اہلکاروں کی شناخت سپاہی شریف خان،انعام اللہ ، وحید اور آصف کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمیوں میں 12 سال کا بچہ کبیر بھی شامل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website