امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک کے دورے کے دوران سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ میٹس سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان السعود سے ملاقات کریں گے۔

US Defense Secretary minister arrives in Saudi Arabia
سعودی عرب روانگی سے قبل میٹس نے کہا کہ یمن کے تنازعے کے سیاسی حل کے لیے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی مذاکرات کرائے جائیں، یمن میں جنگ بندی کے لیے ابھی تک سات ناکام معاہدے ہو چکے ہیں۔ ایک ہفتے کے دورانیہ پر مشتمل اس دورے میں امریکی وزیر دفاع مصر، اسرائیل، قطر اور جبوتی بھی جائیں گے۔








