لیونل میسی پر چار بین الاقوامی میچوں کی پابندی ارجنٹینا کی ٹیم کو مہنگی پڑگئی،اہم میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔

Messi’s four-match ban, badly expensive for Argentina
فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ ارجنٹینا کی ٹیم میسی کے بغیر میدان میں اتری تو بولیویا نے اسے 2-0سے مات دیدی۔ فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارجنٹینا اور چلی کے درمیان میچ کے دوران میسی کو اسسٹنٹ ریفری پر غصہ آ گیا تھا۔ یہ غصہ میسی کو بہت بھاری پڑا کہ ان پر چار بین الاقوامی میچوں کی پابندی اورساڑھے دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔








