کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیت گروہ سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Rangers actions in Karachi, 11 suspects arrested
ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان شارع فیصل، کورنگی اور ڈیفنس میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔ ملزمان بینک ڈکیتی، موبائل فونز چھینے کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے، ملزمان سے ایک نائن ایم ایم پستول بھی ملا ہے جس سے پولیس اہلکار محمد اسلم کا بھی قتل کیا گیا تھا۔ رینجرز نے دیگر کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، بھتاخوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ علاو ہ ازیں کورنگی پانچ نمبر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔








