حسین حقانی کے اختیارات سےمتعلق سابق وزیراعظم گیلانی کا متنازع خط منظرعام پر آگیا ۔ خط کے مطابق حسین حقانی کو 2010 میں امریکی آفیشلز کوویزے جاری کرنے کی خصوصی اجازت دی گئی۔پیپلز پارٹی کاکہناہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر لائی جائے، رپورٹ آنے پر تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔

The former prime minister’s letter surfaced about to Husain Haqqani
وزیر اعظم ہاؤس کی اس وقت کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی نے اجازت نامے پر دستخط کیے ۔ حسین حقانی کو معاملے پر وزیر اعظم ہاؤس کو رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے خط پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دور میں ایک بھی ویزا طریقہ کارکے بغیر جاری نہیں ہوا،اس معاملےکی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوالات ایبٹ آباد کمیشن میں بھی اٹھائے گئے تھےاسکی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے۔








