counter easy hit

مردم شماری: معلومات خفیہ رکھنے کیخلاف پی پی کی درخواست

سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری میں معلومات خفیہ رکھنے کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے لئے فاروق ایچ نائیک کو دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔

Census: PP petition against keep information secret

Census: PP petition against keep information secret

پی پی رہنما فرحت اللہ بابر اور مولا بخش چانڈیو کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی ہے،ہائیکورٹ نے وفاق اور سندھ حکومت کو 3اپریل تک کا نوٹس جاری کردیا ،عدالت نےہدایت کی کہ آئندہ سماعت میں بتایا جائے کیا درخواست قابل سماعت بھی ہے؟ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مردم شماری غیر منصفانہ ہورہی ہے،سندھ میں رہائش پزیرغیر ملکیوں کو بھی سندھ کےباسیوں کےطور پرگناجارہاہے،جوغلط ہے۔ فاروق ایچ نائیک کا کہناتھاکہ ہم نےمعلومات کوخفیہ رکھنےکےقانون کو چیلنج کیاہے،مردم شماری میں غیرملکیوں کوشامل کرنےپربھی اعتراضات اٹھائےہیں،مردم شماری پر معلومات خفیہ رکھنا خلاف آئین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مردم شماری شفاف نہ ہوئی توآگےچل کربہت مسائل کا سامنا ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website