نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِشہداء کا افتتاح کردیا،پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

The inauguration of the monument to the martyrs Naval Headquarters in Islamabad
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ کارناموں کی قابل فخرتاریخ کی حامل فوج ہے اور اپنےشہداء اور غازیوں کوہمیشہ معتبراندازمیں یاد رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یادگار کی تعمیر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی کاوش ہے، یہ یادگار شہداء اور غازیوں کے بے مثال کارناموں کو ہمیشہ زندہ رکھے گی۔








