بابر سہیل بٹ کی شہادت پر پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے راہنمائوں کا اظہار افسوس ، پنجاب میں سیاسی راہنمائوں پر حملے کو تشویشناک قرار دیدیا
پیرس؍برلن؍بیلجئم؍بارسلونا؍روم(نمائندگان یس اردو نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے راہنمائوں کا پی پی راہنمابابر سہیل بٹ ک
پیپلز پارٹی فرانس کے آرگنائزر قاری فاروق احمد نے کہا کہ بابربٹ کو شہید بھٹو کے ساتھ بے لوث محبت کی سزا دی گئی۔ پنجاب حکومت کو اللہ کے قہر سے ڈرنا چاہیے۔ بابر بٹ کے یتیم بچوں کی آہیں اور سسکیاں اس کی بے جرم شہادت کا استغاثہ ہیں

پیپلز پارٹی اٹلی کے سینئر راہنما ناصر علی رانجھا اور سید کفایت نقوی نے کہا ہے کہ بابر سہیل بٹ کا قتل نہایت افسوسناک واقعہ ہے اور اس سے قبل شوکت بسرا پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا

پیپلز پارٹی فرانس کے راہنمائوں رانا شاہد ریاض ،ظہیر ستی، سید کفایت حسین نقوی ، ملک مظہر، چوہدری محمد رزاق ڈھل،رائو عارف ندیم اور عبدالستار ملک نے اپنے بیان میں واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پنجاب کی سیاسی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بابر بٹ کی شہادت جمہوریت کے راستے میں رکاوٹوں کا نقطہ آغاز ہے۔ پنجاب میں لیگی آمریت کے خاتمے کیلئے ورکرز کو متحد ہو کر جدو جہد کرنی پڑیگی۔


















