ممتاز قادر الکلام شاعرہ ’ریحانہ قمر‘ کے ساتھ منسوب شام میں شرکت باعث اعزاز ہے، سلطانہ اصغر
بارسلونا؍پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ویمن ونگ کی صدر جناب ملکہ سلطانہ پروگرام میں خصوصی دعوت پر شرکت کیلئے 18 مارچ کو بارسلونا پہنچیں گی ۔سپین کے شہر بارسلونا میں 18 مارچ کو ایک دلچسپ شام
منائی جائے گی جس کو خوبصورت لب و لہجہ کی مالک قادر الکلام شاعرہ ریحانہ قمر کے نام کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے۔ یہ خوبصورت شام 18 مارچ کو شام پانچ بے بارسلونا میں ہوگی۔
محترمہ سلطانہ اصغر نے اس ایک شام ریحانہ قمر کے نام کو یوم پاکستان کی خوشی میں منعقدہ کیے جانے پر انتظامیہ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ شام بلاشبہ ایک تحفہ ہے اور تمام تارکین وطن اور پاکستانیوں کی یوم پاکستان کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔










