شارجہ: شارجہ کے باسیوں نے پی ایس ایل کی رونقیں دوبالا کر دیں اور یہاں کے باسی کرکٹ کے دیوانے اور گراؤنڈ میں میچ دیکھ کر دن بھر کام کی تھکن بھول جاتے ہیں۔

وہاں جا کر پھر نہیں آ سکتے اس لیے ٹکٹ لے کر یہیں وقت گزاریں گے اور میچ دیکھ کر ہی جائیں گے۔ ارشد نے کہا کہ میچ کی ٹکٹ لینے سیدھا اسٹیڈیم پہنچا لیکن پتہ چلا کہ جمعے کو چھٹی کے باعث سب ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں اور جو مل رہی ہیں مہنگی ہیں، میچ دیکھ لوں گا تو دن بھر کی تھکن ختم ہو جائے گی۔ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے امین نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دیکھا کیونکہ محمود اللہ کھیلے تھے۔ شارجہ میں دن بھر کام کے بعد دل بہلانے کیلیے اور تو کچھ نہیں اس لیے میچ دیکھنے چلے آتے ہیں۔ بھارتی شہری مکیش نے کہا کہ اگرچہ آئی پی ایل میں پاکستانی پلیئرز نہیں کھیلتے اور پی ایس ایل میں بھی کوئی بھارتی کھلاڑی موجود نہیں لیکن کرکٹ تو کرکٹ ہے جہاں بھی ہو دیکھنے جاتا ہوں۔








