پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سے متحدہ عرب امارات میں لگے گا،پانچ ٹیمیں، ستائیس دن،چھکے لگیں گے، چوکے پڑیں گے اور بولرز اسٹمپ اُڑائیں گے، لیکن اس سے پہلے رنگارنگ اور بھرپور افتتاحی تقریب رات 8 بجے ہوگی۔

Pakistan Super League will be decorated with a sloppy today
پہلے میچ میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹکراؤ ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی سے ہے،جسے جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے پاکستانی گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے اور جمیکن گلوکار شیگی دبئی پہنچ گئے ہیں، تینوں نے پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی۔ دبئی میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو پاکستان سُپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا نام بن گیا ہے، اُنہیں امید ہے کہ پی ایس ایل سے غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان آنے کے دروازے کھلیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ لاہور میں فائنل کے موقع پر اختتامی تقریب میں شائقین کے لیے سسپنس رکھا ہے۔ پی ایس ایل کے برانڈ ایمبسڈر رمیز راجا نے کہا کہ اس مرتبہ ایونٹ پہلے سے زیادہ شاندار اور جاندار ہوگا، اُنہیں اُمید ہے کہ پچھلے ایڈیشن کی طرح نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔








