امریکی نوجوان کے بائیک پر حیرت انگیز اسٹنٹ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

American youth stunning stunts performed on motor-bike
یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن بعض منچلے ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں۔ تصویر میں نظر آنے والے سر پھرے نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو موٹرسائیکل پر کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے، امریکا سے تعلق رکھنے والے ایڈونچر کے شوقین بائیکر نے کیلیفورنیا کی سڑکوں اور پُل پر بائیک چلانے کا شوق بھرپور انداز میںپورا کیا۔ نوجوانوں نے ون وہیلنگ اور ڈرفٹنگ سمیت ایسے حیرت انگیز اسٹنٹ دکھائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے اور نوجوان کی ماہرانہ صلاحیتوں کی خوب داد دی۔








