آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے خطروں کے کھلاڑی نے آبشار پر کائیکنگ کا شاندار مظاہرہ کرکےسب کوحیران کر دیا۔

Threats player spectacular Performed kayaking on waterfall
خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم ان میں سے کچھ سر پھرے اپنا شوق پورا کرنے کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی با آسانی کر لیتے ہیں اور ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں ۔ تصویر میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو دیکھ لیں جو کائیکنگ ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کی بلند آبشار پر پہنچ گیا ہے۔ منچلے نوجوان نے کئی فٹ بلند آبشار پرنہ صرف کائیکنگ کا شوق پورا کیا بلکہ اپنے اس کارنامے کو بھی خوب انجوائے کیا جبکہ اس دوران وہاں موجود افراد سر پھرے کے اس اسٹنٹ پر جہاں حیران رہ گئے وہیں اُسکی ہمت کی بھی خوب داد دی۔








