تھائی لینڈ میں 9ویں انٹرنیشنل موٹر بائیک فیسٹیول2017 کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں جدید ہیوی بائیکس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

Thailand International Motor Bike Festival has ended
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے مرکز میں واقعہ سینٹرل ورلڈ ہال میں جاری اس فیسٹیول میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگرفیسٹیول کا حصہ بنائی گئی ہیں، جن کے علاوہ اسمارٹ بائیک ہیلمٹس، گلوز، گلاسسز اور کِی چینز بھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ جنوب مشرقی ایشیا کے اس سب سے بڑے موٹر بائیک فیسٹیول میں دنیا بھر سے درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس فیسٹیول کا حصہ بنائیں، جن میں یاماہا، سوزوکی، بی ایم ڈبلیو، ویسپا، ہونڈا، کے ٹی ایم، اسکوماڈی سمیت کئی کمپنیاں شامل ہیں، جو گزشتہ روز اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔








