سوشل میڈیا کیسے کسی کو غربت اور گمنامی سے نکال کر شہرت کی بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے، اس کی ایک اور کہانی سامنے آئی ہے، کہانی ہے ماجد خان بریانی والا کی۔

Social media has changed the fate of the poor biryani
سوشل میڈیا سے کامیابی حاصل کرنے والے چائے والے کے بعد اب تقدیر بدلی ہے نئی دہلی کے بریانی والے کی، ایسٹ دہلی میں بریانی کی ایک دکان میں انتہائی مشکل حالات میں کام کرنے والے ماجد خان کو بھارت کے ایک میڈیا گروپ نے دریافت کیا۔ ماجد 7 ہزار روپے ماہانہ پر بغیر کسی چھٹی کے 20 گھنٹے روزانہ کام کرتا تھا، میک اوور اور فیشن شوٹ کے بعد ماجد کی قسمت ایسی بدلی کہ نہ صرف بھارت کی ایک بڑی ماڈلنگ ایجنسی نے اُس کنٹریکٹ آفر کیا بلکہ ماسٹر شیف انڈیا میں اُسے دم بریانی، قورمہ، شامی کباب اور سیخ کباب جیسی اپنی اسپیشل ڈشیں بنانے اور پیش کرنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ دہلی کے نامور شیف اشیش ماسے نے تو ماجد خان کو نوکری کی پیشکش بھی کر دی، ماڈلنگ ایجنسی کے مالک کا کہنا ہے کہ ماجد خان انتہائی خوش شکل ہیں اور اپنی زبردست مسکراہٹ کی وجہ سے وہ ماڈلنگ کا اگلا بڑا نام بن سکتے ہیں۔








