لیہ کی تحصیل فتح پورکےقریب ٹرک اوراسکول وین میںتصادم کے نتیجے میں وین میں سوارچھ بچے اور ڈرائیور جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے۔

Layyah: truck and van collided, 6 children and drivers killed, 9 injured
پولیس کا کہنا ہےدھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سےحادثہ پیش آیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےحادثے کےبارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی اورزخمی بچوں کو علاج و معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے لیہ میں اسکول کے بچوں کےجاں بحق ہونے پراظہارافسوس کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔








