کراچی کے علاقے کلفٹن نیلم کالونی میں 2 منزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Karachi: 2 storey building collapsed in Clifton, 2 people Dead
ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دب کر2 بچوں سمیت4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کاخدشہ ہے۔ ریسکیو اور پولیس اہلکار حادثے کی جگہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، تنگ گلیوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عمارت زیادہ مخدوش نہیں تھی، عمارت کی نچلی منزل میں کرائےداررہائش پذیرتھے۔








