وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسداد تجاوزات فورس کے الائونسز سندھ پولیس کے برابر کردیےہیں ۔

Anti-encroachment force allowance were equal to Sindh Police
سیکرٹری ریونیو سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ سترہ کے اے ایس پی اور ڈی ایس پیز کو ماہانہ فکس الائونس اور رسک الائونس کی مد میں تقریباً بائیس ہزار روپے ملیں گے، گریڈ 16 کے انسپکٹر کو فکس الائونس اور رسک الائونس کی مد میں تقریباً پندرہ ہزار روپے دیے جائیں گے ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سب انسپکٹر ، اےایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کو فکس الائونس اور رسک الائونس کے ساتھ راشن الائونس بھی ملے گا، محکمہ جیل خانہ جات کے پولیس اہل کاروں کے الائونس میں اضافے کی سمری بھی وزیراعلیٰ ہائوس میں دستخط کی منتظر ہے۔








