قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس آج ہو گا، اسپیکر کی طرف سے بلائے گئے اجلاس سے پہلے اپوزیشن آپس میں مشاورت کرے گی۔

The meeting of parliamentary leaders of the opposition in the National Assembly will be today
اسپیکر نے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس 26 جنوری کو ایوان میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر بلایا ہے، اجلاس سے پہلے اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فاروق ستار، آفتاب شیر پائو، غلام احمد بلور ، صاحبزادہ طارق اللہ، شیخ رشید ، سید نوید قمر اور طارق بشیر چیمہ شرکت کریں گے۔








