کائنات کی حسین ترین خاتون کون ہے،یہ فیصلہ فلپائن میں ہونے جارہا ہے ،جہاں مس یونیورس مقابلے کا آغاز ہوگیا۔

The Miss Universe competition starts in Philippines
مس یونیورس کا مقابلہ فلپائن شہر منیلا میں ہورہا ہے۔ کائنات کی حسین ترین خاتون ہونے کاتاج سر پر سجانے کی خواہش لئے دنیا بھر سے چھیاسی حسینائیں منیلا پہنچی ہیں۔ جن میں سے فائنل تک صرف 12 ہی پہنچ پائیں گی۔اس سلسلے میں افتتاحی تقریب مال آف ایشیا ارینا میں ہوئی ،جس میں مقابلے میں شریک دوشیزاؤں نے جلوےدکھائے،تیس جنوری کو ہونے والے اس مقابلے میں سابق مس یونیورس سشمیتا سین بھی ججز کے فرایض سر انجام دیں گی۔








