counter easy hit

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹھٹھہ سجاول پل کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے نئےٹھٹھہ سجاول پل کا افتتاح کردیاہے۔سید مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ پل ریکارڈ مدت اور کم ترین لاگت میں تیارکیاگیاہے۔

CM inaugurated the Thatta Sajawal bridge

CM inaugurated the Thatta Sajawal bridge

نوتعمیرشدہ ٹھٹھہ سجاول پل کے افتتاح کےلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ہیلی کاپٹرمیں پہنچے اورخودگاڑی ڈرائیوکرکے پل کاافتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کئی بڑے بڑے منصوبے سندھ میں جاری ہیں ،وہ عوامی خدمت میں اتنے مصروف ہیں کہ منصوبوں کے افتتاح کا بھی وقت نہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پل 2ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے مختصرترین مدت 18ماہ میں مکمل کیاگیا۔جو عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔یہ پل تھر تک رسائی میں آسانی کے ساتھ ساتھ دیگرکئی اضلاع کے عوام کو بھی قریب لائےگا۔افتتاح کے بعد پل آج سے عوام کے لئے کھول دیاجائے گا۔چاررویہ یہ پل 1.6کلومیٹرطویل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website