اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا اور اپوزیشن ارکان احتجاجاً باہرآگئے۔

House Business Advisory Committee meeting, opposition boycotts
اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےخلاف تحریک استحقاق منظور کر کے بحث کرائی جائے۔پیپلز پارٹی کے نویدقمر نے کہا کہ وزیراعظم کےخلاف تحریک استحقاق ابھی مستردنہیں کی گئی، اسپیکر کہتے ہیں کہ نکتۂ اعتراض پر اپوزیشن اور حکومت کاایک ایک بندہ بولے،ایوان میں جا کر حکمت عملی کا اظہار کریں گے۔








