counter easy hit

14ملین ڈالر کا خرچ اورجیٹ طیارے میں 20 ممالک کا سفر

ٹیکساس: دنیا کے انتہائی امیر افراد کے لیے ایک شاہی انداز کے نجی جیٹ طیارے میں 20 روز میں 20 ممالک کی سیر کا پیکیج پیش کیا گیا ہے لیکن اس کی قیمت ایک ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد یعنی 14 ملین ڈالر کے برابر ہے۔

’’پاسپورٹ ٹو 50‘‘ نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ سروس صرف امیر کبیر افراد کے لیے ہے جسے ’’ڈریم میکر‘‘ کمپنی نے پیش کیا ہے۔ اس نجی جیٹ طیارے میں ایک وقت میں آپ 50 دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں۔ اس میں ہوائی جہاز سے لے کر سیروتفریح کا ہر پروگرام انتہائی شاہانہ اور پُرتعیش ہے۔

کمپنی کے مطابق 20 روز کے اس دورے میں صارفین اپنا 12 فیصد وقت طیارے میں اور 88 فیصد مختلف مقامات پر گزارتے ہیں۔ صارفین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے کئی سرپرائز رکھے گئے ہیں جن میں یوگا انسٹرکٹر، نیند لانے والے ہپناٹزم کے ماہر، روایتی طبیب اور مساج کے ماہرین اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔

طیارے میں 5 لاکھ ڈالر کا جوا کھیلا جاسکتا ہے جس کی رقم فلاحی تنظیموں کو دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جہاز میں ایک فیشن شو کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ اس سفر کی اہم بات یہ بھی ہے کہ ہرمسافر کو تحفے کے طور پر لاکھوں ڈالر مالیت کی ایک چھڑی دی جاتی ہے جس پرسفید اور نیلی رنگت کے 20 ہیرے جڑے ہوتے ہیں جب کہ ایسی ہر چھڑی 18 قیراط سونے سے بنی ہوتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہےکہ اس پروگرام سے غریب لوگوں اور بچوں کی مدد بھی کی جاتی ہے جب کہ ایک سفر سے 50 ہزار بچوں کو پینے کا صاف پانی اور 2500 بچوں کو اسکول جانے کے لیے سائیکل دی جاتی ہے۔  کمپنی کے مطابق لوگ کھٹمنڈو، فلورینس، آگرہ، لندن، بارسلونا، ابیزا، مراکش اور منیلا سمیت  دیگر مقامات کا سفر کرسکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website