قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس آج دن 2 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا ہے ۔

Khursheed shah called a meeting today of the opposition’s parliamentary leaders
اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی مشترکہ تحریک استحقاق اور فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا ۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی، آفتاب شیرپائو، غلام احمد بلور، صاحبزادہ طارق اللہ، طارق بشیر چیمہ، سید نوید قمر، شیخ رشید احمد اور ڈاکٹر فاروق ستار شریک ہوں گے۔








