پولیس نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے شبہے میں 3 افرادکو حراست میں لینےکا دعویٰ کیا ہے۔ بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی میں کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار کر لیےگئے۔

Karachi: 3 people in Custody on suspicion of rape with six year-old girl
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور جسمانی تشدد کے واقعہ پر ازخود نوٹس لینے کے بعد کراچی پولیس حرکت میں آگئی ہے۔انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار بچی کے اہل خانہ کی نشاندہی پر 3 افراد کو زیر حراست لیا گیا ہے۔ زیرحراست افراد کی بچی سے شناخت کرائی جائے گی۔ادھر کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران 2 زخمی ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن آصف رزاق نے بتایا ہے کہ مدینہ کالونی سے 2 منشیات فروش دھر لیے گئے ہیں۔








