کراچی کی مصروف ترین شاہرہ شارع فیصل کے درمیان انجن اور اور مال گاڑی کی بوگی آکھڑی ہوئیں، جس کے باعث شہری بری طرح ٹریفک جام میں پھنس کر رہ گئے۔

Locomotive and freight car was on the road, the traffic jam on the highway Faisal
کراچی کی مصروف ترین سڑک شارع فیصل پر صبح کے وقت جب لوگ دفاتر کے لیےجارہے ہوتے ہیں، ڈرگ روڈ کے مقام پرانجن اور مال گاڑی کی آمداور پھر خرابی کے باعث شاہراہ فیصل کا ایئرپورٹ سے کارساز کی جانب والا ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل بند ہوگیا اورگاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئیں۔تاہم تقریباً 50منٹ بعد ریلوے انجن اور ڈبے کو سڑک سے ہٹادیا گیا، جس کے بعد ٹریفک معمول پر آگیا۔








