
Imran Rasheed, Ch, PTI, France
حکومت قومی ادارے اور ملکی وقار گروی رکھ کر بھاری قرضے لے رہی ہے جبکہ ملک کومزید پیچھے دکھیلا جا رہا ہے، عمران رشید چوہدری
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری عمران رشید چوہدری نے یس اردو سے بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ حکومت معاشی لحاظ سے ملک کو بہت نقصان پہنچا رہی ہے اور محظ کمیشن اور ٹھیکوں کیلئے نئے منصوبوں کا اعلان کرتی ہے۔
کرپشن کی انتہایہ ہے کہ حکومت کے اپنے بچےجو ابھی اس دنیا میں نہیں آئے وہ بھی عرب پتی ہیں جبکہ پاکستانی عوام کا ہر پیدا ہونےوالا بچہ مقروض پیدا ہو رہا ہے۔








