
naimat-ullah, PTI, Frnace
حکومت اسلامی اتحاد میں شامل نہ ہونے کے اپنے ہی فیصلے اور پارلیمنٹ کی رولنگ کی خلاف ورزی کر کے پارلیمنت کے ساتھ بیہانک ترین مزاق کر رہی ہے، نعمت اللہ
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان تحریک انصاف فرانس کے ہر دلعزیز راہنما نعمت اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پارلیمنت کو مذاق بنا رہی ہے یہاں تک کہ ملکی اور عالمی میڈیا کے سامنے بھی بیہانک ترین مذاق دہرایا جا رہا ہے۔
آرمی چیف پاکستان کا اہم ترین سرکاری عہدہ ہے اور ایسے عہدے پر رہنے والا شخص کسی ایسے اتحاد کا سربراہ کیسے بن سکتا ہے جس اتحاد میں شامل ہونے کے خلاف پارلیمنٹ فیصلہ دے چکی ہے۔ وزیر دفاع کو اب بھی پارلیمنٹ کے فیصلوں کے احترام کا ادراک نہیں تو پھر کب ہوگا۔








