پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کی تنظیم نو جمہوری اقدار و روایات کا تسلسل ہے جیالوں کو منظم کرنے میں بھر پور مدد ملے گی، چوہدری ساجد گوندل

Ch. Sajid Gondal, PPP, Spain
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتہائی زیرک فیصلوں سے پارٹی کی ساکھ کو مضبوط سے مضبوط تر بنا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اوورسیز کی تنظیم نو کیلئے بنائی گئی کمیٹی دیانتدار، ایماندار اور پارٹی کے ذمہ دار چہروں پر مشتمل ہے ۔ امید ہے کہ پارٹی کی تنظیم نو سے ایک انقلاب آئے گا جس سے جیالوں کو منظم کرنے میں مدد ملے گی۔








