اسرائیل میں وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف فوجداری تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ نیتن یاہو پر فراڈ اور رشوت لینے کا الزام ہے۔

Criminal investigations start against Israeli Prime Minister Netan yahu
دنیا بھر میں لوگوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنانے والے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ان دنوں خود اپنے ملک میں شدید تنقید کا شکار ہیں۔اسرائیلی اٹارنی جنرل نے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف فوجداری تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔ ان پر جرمنی سے خریدی گئی آب دوزوں کے سودے میں کرپشن کے الزامات ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق انہیں اس معاملے میں اپنے بیان اور شہادت دینے کے لیے طلب بھی کیا جائے گا۔ ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق نیتن یاہو پر فراڈ کرنے اور رشوت لینے کا الزام ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ابتدائی تحقیقات 9 ماہ قبل شروع ہوئی تھیں، جس کے بعد نیتن یاہو کے خلاف فوجداری تفتیش کی سفارش کی گئی تھی۔








