تیونس میں مسافر ٹرین اور بس میں ٹکر ہونے سے 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تیونسی حکام کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح دار الحکومت تیونس کے جنوبی علاقہ سيدی فتح الله میں اس وقت پیش آیا تھا۔

Tunisia: train and bus collision kills 5 people
جب ایک مسافر ٹرین پٹری کو عبور کرنے والے مسافر بس سے ٹکرا گئی اور بس کو 2حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔ ابتدائی طور پر حادثے کے باعث بچہ سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ52 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں 8فوجی بھی شامل ہیں۔








